ایران پر امریکی حملے نویں رات بھی جاری، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

ایران نے اماراتی ساحل کے قریب میزائل داغے، امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ برطانوی فوج نے آئل ٹینکر پر حملے کی تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کے حملے، ایران کا منہ توڑ جواب: ہرمزگان سمیت متعدد علاقوں میں لرزہ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) اردن اور عراق میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ایران پر مسلسل حملے جاری ہیں۔ صوبہ ہرمزگان، بوشہر اور دیگر علاقوں میں نویں رات بھی لرزہ طاری رہا۔

امریکی صدر نے ایران پر شدید حملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی طاقت ختم ہونے کے قریب ہے، تاہم ایران حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔

ایرانی میزائل اماراتی ساحل کے قریب مخالف جہازوں پر داغے گئے۔ برطانوی فوج کے مطابق آبنائے ہرمز میں پروجیکٹائل نے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب نے شام کے التنف میں دشمن کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا۔ بحرین کے دارالحکومت مناما میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کا آغاز امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں