پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ، ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق مالی سال 26-2025 میں 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق فری لانسرز نے اس مالی سال میں 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف جون 2026 میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق جون میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ کامیابی پاکستان کی معیشت کے لئے اہم ہے کیونکہ یہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کر رہی ہے۔ فری لانسنگ کے شعبے میں ترقی ملکی اقتصادی استحکام کے لئے مثبت قدم ہے۔
یاد رہے کہ مالی سال 25-2024 میں فری لانسرز کی ایکسپورٹ ارننگ 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ مالی سال 24-2023 میں یہ 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔














