پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان، سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ

پنجاب کی نئی صنعتی پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات دی جائیں گی، جس کا مقصد معیشت کو فروغ دینا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی کا اعلان، سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب کے وزیر صنعت شافع حسین نے نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت فری انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاروں کو 10 سال تک انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں کلر اینڈ کیم ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیر صنعت نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو 4 سالہ لیز اور این او سی کے حصول میں صرف 30 دن لگیں گے۔ مشینری کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر ہوگی۔

شیخوپورہ، بھلوال اور رحیم یار خان کے صنعتی علاقوں میں اضافی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ چینی کمپنیاں بھی پنجاب میں نئی فیکٹریاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

صوبے کے 24 چھوٹے صنعتی اسٹیٹس کے لیے فنڈز منظور کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کیمیکلز انڈسٹری کے فروغ کے لیے نئی پالیسی بھی متعارف کرائے گی۔

یاد رہے کہ 11ویں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 دو روزہ نمائش ہے۔ اس میں 350 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جہاں سرمایہ کار جدید رجحانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں