پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس 85 فیصد تک پہنچ گیا۔ حکومت نے نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ اس میں گزشتہ سال کی نسبت 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق آئی ٹی شعبے کا تجارتی سرپلس 85 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کی ہے۔
وزارت کے مطابق حکومت نے دنیا بھر میں 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں 250 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو متعارف کرایا۔
وزارت نے کہا کہ وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں میں آئی ٹی صنعت کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ حکومت نے برآمد کنندگان کے لیے مراعات متعارف کرائیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے فائنل ٹیکس رجیم کے تسلسل اور برآمدات پر 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت دی ہے۔














