پاکستان چین سرحدی سکیورٹی تعاون، مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق

پاکستان اور چین نے سرحدی سکیورٹی کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے امیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ کے امور کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان چین سرحدی سکیورٹی تعاون، مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان اور چین نے سرحدوں پر مؤثر سکیورٹی کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے چینی ڈی جی امیگریشن ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ملاقات میں امیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ سمگلنگ اور سرحد پار جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امیگریشن پراسس کو تیز کرنے کے لیے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکومت ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ چینی وفد نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کو جاری رکھے گا۔ ملاقات میں چینی وفد نے وزیر داخلہ کو پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

دیگر متعلقہ خبریں