چین اور پاکستان نے امریکا ایران کشیدگی میں کمی کے لیے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ دونوں ممالک نے سفارتی رابطے بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤنیوز) چین اور پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جہاں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطوں کی بحالی ناگزیر ہے۔ تمام فریقین کو مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنی چاہیے۔ مذاکرات ہی اختلافات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کو طاقت کے بجائے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔ پاکستان اور چین خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امن معاہدہ بڑی مشکل سے طے پایا تھا، اور اب اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ یہ معاہدہ خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار اور وانگ یی نے ملاقات میں سی پیک ٹو، تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔













