بجلی کی قیمت میں اضافہ، ایک روپے 20 پیسے بڑھانے کی درخواست

نیپرا میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست، منظوری پر صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ متوقع، 29 جولائی کو سماعت ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بجلی کی قیمت میں اضافہ، نیپرا میں درخواست جمع، صارفین پر اضافی بوجھ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ درخواست میں بجلی کی قیمت ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی 29 جولائی کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اگر درخواست منظور ہوئی تو صارفین پر 18 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

یہ اقدام عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ پہلے ہی مہنگائی کا سامنا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کے لئے مزید مالی مشکلات پیدا کرے گا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکثر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کیا جاتا ہے جس کا مقصد اضافی اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں