پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملنے کا امکان، 33 جائیدادیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے 55 ارب روپے ملیں گے جبکہ 33 جائیدادیں حکومتی ملکیت رہیں گی۔ یہ اقدام مالی بوجھ کم کرنے اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے، 33 جائیدادیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو کم از کم 55 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ اس نجکاری کے تحت قومی ایئرلائن کے کل اثاثوں کی مالیت 191 ارب 53 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کے مجموعی واجبات 182 ارب روپے سے زائد ہیں جبکہ نیٹ اثاثے 9 ارب 10 کروڑ روپے کے ہیں۔ 14 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

حکومت نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور اسکرائب ہوٹل پیرس سمیت 33 اہم جائیدادیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جائیدادیں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے تحت حکومتی ملکیت رہیں گی۔

نجکاری سے پی آئی اے کے 100 فیصد ایکویٹی اسٹیک کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے ملازمین کے واجبات اور دیگر سرکاری اداروں کے بقایاجات کی ادائیگی میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت کے پاس پی آئی اے کو مزید مالی معاونت فراہم کرنے کی محدود گنجائش تھی۔ نجکاری کے بعد فضائی بیڑے کی اپ گریڈیشن اور نئے روٹس کے آغاز کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں