تیل کمپنیوں کا انتباہ: پیٹرول بحران کا خطرہ، حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پیٹرول کی کمی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں پیٹرول کے ذخائر صرف 15 دن کے، تیل کمپنیوں کا حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) تیل کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

تیل کمپنیوں کے مطابق ملک میں پیٹرول کے ذخائر صرف 15 دن کی ضرورت کے برابر رہ گئے ہیں۔ یہ صورتحال غیر معمولی حد تک سنگین ہو چکی ہے۔

وزیر توانائی کو لکھے گئے خط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پیٹرول فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ صورتحال معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، کیونکہ پیٹرول کی قلت سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبے متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں پہلے ہی مالی بحران ہے اور درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس میں تاخیر بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں