پیٹرولیم پمپس ایسوسی ایشن کا بڑا اعتراض، روزانہ قیمتوں کے تعین کا فیصلہ مسترد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر تنازع بڑھ گیا، پمپ مالکان نے روزانہ قیمت طے کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین پر تنازع، پمپس ایسوسی ایشن کا رد عمل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔ پیٹرولیم پمپس ایسوسی ایشن نے نئی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

پیٹرولیم پمپس ایسوسی ایشن نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار پمپ مالکان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق، ہفتہ وار قیمتوں کے نظام نے پہلے ہی پمپ مالکان کو متاثر کیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر اسٹاک منیجمنٹ اور مالی منصوبہ بندی میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ پلیٹس ریٹ روزانہ کی بنیاد پر شائع کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں