گڈانی شپ یارڈ میں شپ ری سائیکلنگ کی بحالی سے معیشت کو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوگا، جبکہ اسٹیل اسکریپ کی 30 فیصد ضرورت پوری ہوگی۔
گڈانی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے گڈانی شپ یارڈ میں 8 سال بعد شپ ری سائیکلنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ 7 جہاز ری سائیکلنگ کے لیے لنگرانداز ہو چکے ہیں۔
میری ٹائم ٹاسک فورس کے تعاون سے گڈانی میں شپ ری سائیکلنگ کا آغاز ممکن ہوا۔ این ایل سی اور دیگر اداروں کی کوششوں سے یہ پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت نے شپ ری سائیکلنگ کو صنعتی درجہ دے دیا ہے۔ آئی ایم او (IMO) کے اصولوں کے مطابق یارڈز کی جدید کاری جاری ہے۔
گڈانی کے 16 میں سے 9 یارڈز کو ہانگ کانگ کنونشن کے مطابق اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔ باقی 7 یارڈز معائنے کے مرحلے میں ہیں۔
یاد رہے کہ ہر ری سائیکل ہونے والا جہاز قومی معیشت میں 2 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ کرے گا۔ اس اقدام سے گڈانی ملک کی اسٹیل اسکریپ کی 30 فیصد ضرورت پوری کرے گا۔














