پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی مذمت، تعاون کا عزم

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کے حق میں حمایت کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی مذمت، تعاون کا عزم

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا گیا، حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

عثمان جدون نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کا اعادہ کیا اور حوثیوں کے حملوں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی آزادی و خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں کے میزائل حملے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جس پر پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مذمت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں