عمران خان نے حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرتے ہوئے جیل میں رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ علیمہ خان نے کارکنوں کو ان کی رہائی کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
تیمرگرہ: (رائیٹ ناؤنیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ جیل میں رہنا قبول کریں گے مگر حکومت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
علیمہ خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اڈیالہ جانے کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو اپیل کی کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے گھروں سے نکلیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کی آئندہ تحریک کے لیے متحد اور منظم رہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو تحریک کی کامیابی کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی، بدامنی اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ علیمہ خان نے انصاف کے نظام پر بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کو حالیہ دنوں میں مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔












