آئی ایم ایف کا پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر قرضہ، مالیاتی استحکام کے لئے اہم اقدامات

آئی ایم ایف پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا، مزید اقتصادی جائزہ ستمبر میں ہوگا۔ مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحات کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کا پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر قرضہ، مالیاتی استحکام کے لئے اہم اقدامات

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو اگلے 14 ماہ میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق، آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر پہلے ہی فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرسکتا ہے۔ یہ دورہ چوتھے اقتصادی جائزے کے لیے ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط، بجٹ خسارہ کم کرنے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور سرکاری اداروں کی نجکاری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں