لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، فیملی کورٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم

لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا، عدالت نے کہا شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو چھینا نہیں جاسکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، فیملی کورٹ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیملی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے شہری کی اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شناختی کارڈ شہری کا حق ہے، جو نہیں چھینا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ فیملی کورٹ قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی مجاز نہیں۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جا سکتا۔ شہری کی جانب سے اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری ہوا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق فیملی کورٹ نے بلاک کرنے کا فیصلہ عدم حاضری پر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی اہلیہ نے نان و نفقہ کیس میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے عدالت نے بلایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں