علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رکھنے اور اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھائی کے حقوق کی بحالی ان کا مقصد ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، اسٹریٹ موومنٹ کا اعلان

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اب بھی جاری ہے اور اس کے نئے مرحلے کے طور پر اسٹریٹ موومنٹ شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عدالت پیشی کے موقع پر کہا کہ ان کا مقصد بھائی سے ملاقات نہیں بلکہ ان کے حقوق کی بحالی ہے۔ ان کے بقول، ان کا بھائی انسانی حقوق کی علامت بن چکا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بار بار وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، مگر اب ٹرائل سے بھاگا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، تاریخیں اوپر سے آنے والے احکامات کے مطابق دی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وارنٹ، بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے فوری سماعت کی جاتی تھی۔ اگر کیس میں کچھ نہیں تو بری کر دیں، وہ اس کیس کو لٹکنے نہیں دیں گی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان نے پنجاب حکومت کو "فارم 47 کی جعلی حکومت” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کا خوف ختم ہوا ہے جبکہ اسٹریٹ موومنٹ گلی گلی تک لے جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں