کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن راڈمان کے دورۂ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ وہ اہم مذاکرات کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن راڈمان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ-I نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر گورڈن نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے اور ملکی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
پاکستان کو امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور کروشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی کوششیں جاری ہیں۔













