اداکارہ امینا خان کا 4 دن میں سی ایس ایس پاس کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اداکارہ امینا خان نے 4 دن میں سی ایس ایس پاس کرنے کا دعویٰ کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے اور اس دعوے پر شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکارہ امینا خان کا 4 دن میں سی ایس ایس پاس کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اداکارہ امینا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صرف 4 دن کی تیاری کے بعد سی ایس ایس امتحان پاس کیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

امینا خان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ جب وہ مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تو انہیں سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے لیے صرف 4 دن ملے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 8 پرچے دیے اور امتحان کامیابی سے پاس کیا، تاہم سرکاری ملازمت پذیرائی نہیں کی۔ اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے امینا خان کے دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے ہیں اور کہا ہے کہ سی ایس ایس میں 8 نہیں بلکہ 12 پرچے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس پاکستان کی مرکزی سول سروس کا امتحان ہے، جس کی تیاری میں عام طور پر کئی مہینے لگتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں