نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کافی پینا جگر کے کینسر اور دیگر امراض سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ نتائج ساڑھے 3 لاکھ افراد پر مبنی تھے۔
لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) کافی پینے کی عادت ذہنی مستعدی کے ساتھ جان لیوا امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔ نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی جگر کے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ کافی پینے والے افراد میں جگر کے کینسر اور جگر کے امراض سے موت کا خطرہ گھٹتا ہے۔ اس تحقیق میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد شامل تھے۔
یہ تحقیق 2006 سے 2010 کے درمیان عمر 40 سے 69 سال کے افراد پر کی گئی۔ ان افراد کی صحت کا 13 سال تک جائزہ لیا گیا اور جگر کے امراض اور موت کے کیسز کا مطالعہ کیا گیا۔
نتائج میں دریافت ہوا کہ روزانہ 5 یا اس سے زائد کپ کافی پینے والے افراد میں جگر کے ٹشوز کی سختی کا خطرہ 32 فیصد اور جگر کے کینسر کا خطرہ 47 فیصد کم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کافی میں موجود مرکبات تکسیدی اور دائمی تناؤ میں کمی لاتے ہیں جو جگر کو نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں۔















