روس کا کیف پر میزائل حملہ 8 افراد ہلاک، نیٹو اجلاس کے موقع پر کشیدگی

کیف پر روسی میزائل حملہ نیٹو اجلاس کے دوران کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔ امریکی صدر کی زیلنسکی سے ملاقات اور پیوٹن سے ممکنہ گفتگو متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا کیف پر میزائل حملہ، 8 افراد ہلاک، نیٹو اجلاس کے موقع پر کشیدگی

کیف: (رائیٹ ناؤ نیوز) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور نواحی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حملے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

یہ حملہ ترکیے میں نیٹو سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل ہوا، جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیف میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ بوچا ضلع میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

کیف کے میئر نے کہا کہ شہر کا فضائی دفاعی نظام فعال رہا اور متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے شہریوں سے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ نے تصدیق کی کہ روسی بیلسٹک میزائلوں کے باعث کئی رہائشی علاقوں میں نقصان ہوا اور مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے میں کیف پر یہ دوسرا بڑا میزائل حملہ ہے، جو نیٹو اجلاس کے دوران جنگ کے سفارتی اور عسکری پہلوؤں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں