گوگل میپس میں نیا فیچر شامل، اب کھانا بھی منگوا سکیں گے

گوگل میپس میں نیا فیچر شامل ہونے والا ہے جو صارفین کو نہ صرف نیویگیشن بلکہ کھانا آرڈر کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل میپس میں نیا فیچر شامل، اب کھانا بھی منگوا سکیں گے

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) گوگل میپس میں ایک نیا فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کھانا منگوا سکیں گے۔ اس فیچر کو اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے ورژن میں دیکھا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق گوگل میپس میں اس نئے فیچر کا کوڈ ظاہر ہوا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صارفین سفر کے دوران بھی کھانا آرڈر کرسکیں گے۔

گوگل میپس کا یہ فیچر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر آسک میپس سے جڑا ہوا نظر آتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین لوکیشنز کے بارے میں تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوڈ میں بٹنوں کے اشارے موجود ہیں جو فوڈ آرڈر فیچر کی تیاری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ گوگل نے پہلے بھی ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا ذکر کیا تھا۔

یاد رہے کہ گوگل میپس عمومی طور پر نیوی گیشن کے لیے استعمال ہوتا ہے، تاہم اب یہ نیا فیچر صارفین کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں