شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، تین بیٹوں کی شرکت

تہران میں شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث مجتبیٰ خامنہ ای غیر حاضر رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، تین بیٹوں کی شرکت، مجتبیٰ غیر حاضر

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے تین بیٹے مسعود، میثم اور مصطفیٰ خامنہ ای نے شرکت کی، جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی خدشات کی بنا پر غیر حاضر رہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں منعقدہ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ ایرانی عوام، حکومتی شخصیات اور مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

خامنہ ای کے بیٹوں کو نماز جنازہ کے دوران دیگر سوگواران کے ساتھ دیکھا گیا۔ پاسداران انقلاب کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی بھی تقریب میں موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم موجودگی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تھی۔ حکام نے کوئی باضابطہ تفصیل جاری نہیں کی، تاہم میڈیا نے ممکنہ خطرات کی وجہ بتائی ہے۔

واضح رہے کہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں، جن میں لاکھوں کی شرکت متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں