اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا دورہ امریکا منسوخ، گرفتاری اور احتجاج کا خدشہ

اتمار بن گویر نے قانونی پیچیدگیوں اور احتجاجی مہم کے پیش نظر امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا دورہ امریکا منسوخ، گرفتاری اور احتجاج کا خدشہ

تل ابیب: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر نے گرفتاری اور احتجاج کے خدشے کے باعث امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ان کا یہ دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی پولیسنگ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بن گویر کے خلاف احتجاج اور قانونی کارروائی کے مطالبات کیے تھے۔ ان تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف مظاہروں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ قانونی پیچیدگیوں اور احتجاجی مہم کی وجہ سے بن گویر نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دوسری بار ہے کہ انہوں نے امریکا کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بن گویر کی متنازع پالیسیوں کے باعث انہیں بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ ان کے دورے اکثر احتجاج کا سبب بنتے ہیں۔

تاحال اسرائیلی حکومت یا امریکی حکام کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنے مطالبات پر زور دے رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں