وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت، پاکستان ہر حال میں ساتھ

وزیراعظم شہباز شریف نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی عوام سے تعزیت کی۔ پاکستانی وفد نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی عوام سے اظہار تعزیت، پاکستان ہر حال میں ساتھ

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کو عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ ایک غیر معمولی عالم اور رہنما تھے جنہیں دنیا بھر کے مسلمان یاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ثابت قدمی اور جرات کے ساتھ ایران کی خدمت کی۔ ان کی موت پر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ایرانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی دعوت پر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ پاکستانی وفد میں اعلیٰ حکومتی حکام بھی شامل تھے۔

پاکستانی وفد نے ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ پارلیمانی وفد اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے بھی جنازے میں شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں