صدر اور وزیراعظم کی امریکہ کو یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کو 250 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر اور وزیراعظم کی امریکہ کو یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کو 250 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے امریکی قیادت کو تہنیتی خط میں کہا کہ امریکہ آزادی، جمہوریت اور مساوی مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکی عوام کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

صدر زرداری نے توانائی، تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا کی ترقی میں امریکہ کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت سمت میں بڑھتا قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی برادری کی خدمات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ عالمی امن کے قیام میں تعاون کو سراہا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سات دہائیوں سے زائد کا تعلق ہے، جس میں عالمی امن اور سلامتی کے لیے دونوں ممالک نے مل کر کردار ادا کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں