ڈونلڈ ٹرمپ اہم دعویٰ، ایران کو ایک ہفتے کی مہلت دینے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ یہ بیان امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کے دوران دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران سے سمجھوتہ کرنے کی خواہش، ٹرمپ نے ایک ہفتے کی مہلت دی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے ایران کو جنازے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

امریکی یومِ تاسیس کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک ہی دن میں شکست دی۔ ایران بھی نشانے پر ہے اور سمجھوتے کے لئے بے تاب ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کو جنازے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ امریکہ طاقتور ترین ملک ہے اور کبھی کسی بادشاہ کے آگے نہیں جھکا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ نے عالمی بھوک کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی قوم مضبوط ہے اور ہمیشہ اپنے ہمسایوں کی مدد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کی فوجی طاقت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ امن پسند ریاست ہے مگر خطرات کو برداشت نہیں کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں