ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 16 افراد ہلاک، سینکڑوں متاثر

ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 16 افراد ہلاک، سینکڑوں متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک 16 افراد ہلاک اور 38 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 4 اور بلوچستان میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد خیبرپختونخوا میں 26، پنجاب میں 9 اور بلوچستان میں 3 ہے۔

بارشوں کی وجہ سے 81 گھروں کو نقصان پہنچا، 163 مویشی ہلاک ہوئے اور 4.5 کلومیٹر سڑکیں اور 2 پل متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ 26 جون سے جاری ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں