وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت پر زور، زرمبادلہ میں ان کے کردار کو سراہا

وزیراعظم سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی بہبود پر گفتگو، زرمبادلہ کے لئے ان کے کردار کو سراہا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت پر زور، زرمبادلہ میں ان کے کردار کو سراہا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ رقوم بھیج کر زرمبادلہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم سے سید قمر رضا اور افضال بھٹی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں کی بہبود اور سہولت کے لئے مزید اقدامات کی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ان منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے او پی ایف کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لئے اہم ہیں اور ان کی بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں