پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر انتباہ، پانی موڑنے کی اجازت نہیں

پاکستان نے بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر انتباہ دیا ہے، معاہدے کی خلاف ورزی سے زراعت اور معیشت متاثر ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر انتباہ، پانی موڑنے کی اجازت نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کمشنر انڈس واٹر ٹریٹی سید مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے زندگی کا مسئلہ ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی سے زراعت، خوراک اور معیشت متاثر ہو سکتی ہیں۔ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کو برقرار رکھنے کے لئے یہ معاہدہ اہم ہے۔

بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے کہا کہ معاہدے میں بارہ شقیں شامل ہیں جن میں دریاؤں کے بہاؤ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی شرط بھی ہے۔ اگر مسائل حل نہ ہوں تو معاملہ ثالثی عدالت تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل رکھنا غیر قانونی ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کے احکام دیے ہیں۔ بھارت مغربی دریاؤں کے بہاؤ میں خلل نہ ڈالے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے چناب کا پانی بیاس میں ڈالنے کی منصوبہ بندی پر بھی اعتراض کیا ہے۔ بھارت کو معاہدے کے تحت پاکستان کو معائنے کی اجازت دینا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا ہے۔ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انسانی زندگیوں کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں