مریم نواز نے پیرا میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ پیرا کی شفافیت اور عوامی خدمت کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پیرا میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے پیرا کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ لی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کلر کہار میں پیرا ٹریننگ اکیڈمی پر کام جاری ہے اور جون 2027 تک بھرتیاں مکمل ہوں گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انٹرنل افیئرز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے پیرا کی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کو ڈیجیٹل ریکوزیشن کے ذریعے لازمی قرار دیا اور ڈی جی پیرا کو عوامی رابطہ بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیرا کا 99 فیصد کنوکشن ریٹ کارکردگی کا ثبوت ہے اور پیرا کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تمام اقدامات عوام دوست ہونے چاہئیں۔
واضح رہے کہ پیرا فورس کی جانب سے شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ پیرا کے قوانین کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔












