پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو قرض کا معاہدہ، زرعی شعبے میں ترقی

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ہونے والے رعایتی قرضے کے معاہدے کا مقصد زرعی شعبے کی ترقی ہے، جس سے 18 ہزار 398 افراد کو تربیت دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور اٹلی کے درمیان 20 ملین یورو قرض کا معاہدہ، زرعی شعبے میں ترقی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان اور اٹلی نے 20 ملین یورو کے رعایتی قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان کے زرعی شعبے میں تکنیکی تعلیم و تربیت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے پر سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا آرمیلین نے دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ 42 ماہ کے دوران 720 تربیتی کورسز منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

پروگرام کے تحت 18 ہزار 398 افراد کو تربیت دی جائے گی، جبکہ زراعت کے شعبے میں 11 معیاری تربیتی نصاب بھی تیار کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 12 ماڈل باغات اور دیگر زرعی یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

اس منصوبے سے زیتون، پستہ، کھجور اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جبکہ سرگودھا اور تربت میں قومی مراکزِ امتیاز بھی قائم کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس منصوبے کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، دیہی معیشت کی بہتری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں