آزاد کشمیر کا 2 کھرب 52 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

آزاد کشمیر کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سماجی بہبود اور خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر کا 2 کھرب 52 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر خزانہ آزاد جموں و کشمیر قاسم مجید نے مالی سال 2026-27 کے لیے 2 کھرب 52 ارب 16 کروڑ کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اس بجٹ میں سماجی بہبود، خواتین کی ترقی، کھیل، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور وائلڈ لائف کے شعبوں کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

قاسم مجید نے کہا کہ بیواؤں، یتیموں، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محکمہ سماجی بہبود کے لیے 11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئے اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

خواتین کی ترقی کے لیے 11 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں خواتین کو جدید فنی تربیت، قانونی معاونت اور طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

کھیلوں کے شعبے کے لیے 35 کروڑ روپے جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منی گراؤنڈز، نئے اسٹیڈیمز کی تعمیر اور سیاحت کے نئے منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں