عمران خان کی قیدِ تنہائی غیر قانونی، اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

عمران خان کی بہن نے عدالت سے ان کی قیدِ تنہائی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے، ان کی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی قیدِ تنہائی غیر قانونی، اہل خانہ سے ملاقات نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے ان کی قیدِ تنہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

علیمہ خانم نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں متعدد اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو 22 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی چھ ماہ سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ان کی آنکھ کی حالت بھی تشویشناک ہے اور فوری طبی توجہ کی ضرورت ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی قیدِ تنہائی غیر قانونی ہے اور حکام کو اس عمل سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کا کوئی عدالتی حکم موجود نہیں، ان کے وکیل کے مطابق یہ غیر انسانی سلوک کے مترادف ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں