حکومت کا پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ گزشتہ ہفتے قیمتوں میں اہم کمی کی گئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ ڈیزل کی قیمت بھی 67 روپے کم ہو کر 311 روپے 47 پیسے ہوگئی تھی۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایران-امریکا جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی کم ہو چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں