قومی اسمبلی؛ مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور کر لیا، اپوزیشن کی ترامیم مسترد

قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا، اپوزیشن کی ترامیم مسترد ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا بجٹ منظور کر لیا، اپوزیشن ترامیم مسترد

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔

وزیر خزانہ نے فنانس بل ایوان میں پیش کیا، جس پر بحث کے بعد اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد جبکہ حکومت کی ترامیم منظور کر لی گئیں۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا کل حجم 18 ہزار 771 ارب روپے ہے۔ بجٹ کی منظوری کے بعد اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

بجٹ کی منظوری ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اہم ہے، کیونکہ اس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بجٹ منظوری کا عمل ہر سال جون میں ہوتا ہے، جس میں حکومت کی مالی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں