ایرانی صدر نے ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کو اپنے مفاد میں قراردے دیا

ایرانی صدر نے مفاہمتی یادداشت کو ایران کے مفاد میں قرار دیا، تکنیکی مذاکرات جلد متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا مذاکرات، ایرانی صدر کا مفاہمتی یادداشت کو اپنے مفاد میں قرار

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ایران کے مفاد میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کے نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔

صدر مسعود نے بیان میں کہا کہ امریکا کا واحد نکتہ یہ ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کچھ دیر بعد ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہوں گے۔ یہ مذاکرات قطر اور پاکستان کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوں گے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں ایرانی تیل پر پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں پر بات چیت ہوگی۔ اس دوران پاکستان اور قطر کے وفود سے الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدہ کئی سالوں سے تنازع کا باعث رہا ہے۔ ایران نے متعدد بار کہا ہے کہ وہ ایٹم بم نہیں بنائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں