گلگت بلتستان میں حکومت کس پارٹی کی ہو گی؟ 30 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پیپلز پارٹی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ مسلم لیگ ن نے 9 نشستیں حاصل کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026: پیپلز پارٹی کی برتری، حکومت سازی کے امکانات

گلگت بلتستان: (رائیٹ ناؤنیوز) گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیپلز پارٹی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کو 9 اور استحکام پاکستان پارٹی کو 6 نشستیں ملی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اور ایک آزاد امیدوار کو ایک، ایک نشست ملی ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 جنرل، 3 خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست ملی ہے۔ مسلم لیگ ن کو 6 جنرل، 2 خواتین اور ایک ٹیکنوکریٹ جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کو 4 جنرل، ایک خاتون اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست ملی ہے۔

3 جنرل نشستوں کا نتیجہ سپریم اپلیٹ کورٹ (Supreme Appellate Court) کے حکم پر موخر ہے۔ حکومت سازی کے لیے 17 نشستوں کی حمایت ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں۔ دونوں جماعتیں مخلوط حکومت بنانے پر بات چیت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسمبلی میں 24 جنرل، 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔ موخر نشستوں کے فیصلے کے بعد سیاسی صورت حال مزید واضح ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں