وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی استحکام اور امن عمل پر گفتگو۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران، امریکہ امن معاہدے کی پیشرفت اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے ایران اور امریکہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کی کامیابی پر زور دیا۔
محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں نے جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے میں امن قائم ہوا ہے اور سعودی عرب کی حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ممکن ہوا۔













