پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، 20 جون سے ریلیف متوقع

وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زیادہ کمی متوقع ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، 20 جون سے ممکنہ اثرات

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ورکنگ پیپر کے مطابق قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زیادہ کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کے ازالے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت 55 روپے فی لیٹر اضافے سے زیادہ کمی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں ممکنہ کمی پر آئل کمپنیاں لابنگ میں مصروف ہیں۔ بعض کمپنیاں یکمشت 55 روپے کی کمی کے بجائے مرحلہ وار قیمتیں کم کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ تبدیلیاں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سامنے آ رہی ہیں۔ عرب لائٹ کی قیمت ایک ہفتے میں 16 ڈالر کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بینچ مارک عرب لائٹ خام تیل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں