امریکا اور ایران نے جنگ بندی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جسے حتمی معاہدے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے تصدیق کی کہ امریکی منظوری مکمل ہو چکی ہے۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ یادداشت پر اتوار کو ڈیجیٹل دستخط کیے گئے تھے۔ نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے بھی دستخط کیے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اس عمل کے گواہ تھے۔ بعد میں وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ ٹرمپ نے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی دستخطوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے الیکٹرانک دستخط مکمل کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مفاہمتی یادداشت امریکا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ دستاویز کے تحت دونوں ملک حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات آگے بڑھائیں گے۔














