ایم کیو ایم کا بجٹ ووٹ سندھ گورنر شپ شرط سے مشروط، آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ

ایم کیو ایم نے بجٹ کے لیے ووٹ دینے کو سندھ کی گورنر شپ کی واپسی اور آئینی ترمیم سے مشروط کر دیا، فاروق ستار نے وضاحت طلب کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم کیو ایم کی بجٹ ووٹنگ کے لیے سندھ گورنر شپ کی شرط، آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایم کیو ایم نے وفاقی بجٹ کے لیے ووٹنگ کو سندھ کی گورنر شپ کی واپسی اور آئینی آرٹیکل 140 اے میں ترمیم سے مشروط کر دیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ آرٹیکل 140 اے عوامی مفاد کی پہلی ترمیم ہے، جس پر ہمیں جواب چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے گورنر کو کیوں ہٹایا گیا؟

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے گورنر نے آئی ٹی میں اہم کردار ادا کیا اور 50 ہزار بچوں کو خود مختار بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ووٹ صرف اسی شرط پر دیا جائے گا کہ سندھ گورنر شپ کی واپسی ہو۔ اگر نہیں تو خالد مقبول صدیقی فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں