گلگت بلتستان انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج موصول

گلگت بلتستان میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع۔ مختلف جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج کا سلسلہ شروع

گلگت بلتستان: (رائیٹ ناؤ نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ 24 حلقوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔

پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔ شام 5 بجے تک قطاروں میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

گلگت بلتستان کے 1391 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ حساس اور انتہائی حساس سٹیشنز پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مختلف جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں