وزارت توانائی کا ٹیرف پر وضاحتی بیان، سولر شفٹ روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں

وزارت توانائی نے نئے پاور ٹیرف کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا۔ صارفین کو موجودہ یا متبادل نظام اختیار کرنے کی آزادی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزارت توانائی کا سولر شفٹ روکنے کے ٹیرف پر وضاحتی بیان، صنعتوں کو سزا دینے کا کوئی ارادہ نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزارت توانائی نے ‘سولر شفٹ روکنے کے لیے نئے پاور ٹیرف’ کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔ حکومت نے فکسڈ چارجز میں اضافے یا سولر توانائی استعمال کرنے والی صنعتوں کو سزا دینے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو ایسا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کم بجلی استعمال کرنے والی صنعتوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جائے گا، تاہم وزارت نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ زیر غور ٹیرف نظام ایک اختیاری متبادل ہے، جس میں مختلف اوقات میں کم بجلی نرخ رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ صنعتی صارفین اپنی ضروریات کے مطابق بہتر آپشن کا انتخاب کر سکیں گے۔

وزارت توانائی کے مطابق صنعتی صارفین کو نئے متبادل ٹیرف کو اختیار کرنے یا موجودہ نظام پر برقرار رہنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ کسی بھی صارف کو نئے نظام پر منتقل ہونے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ متبادل ٹیرف ان صنعتوں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔ وزارت نے توانائی کے شعبے سے متعلق معلومات کو حقائق پر مبنی اور تکنیکی بنیادوں پر عوام تک پہنچانے پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں