وفاقی حکومت نے 27-2026 کے بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ڈی پی کا حجم 200 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے 27-2026 کے بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سمری ایوان صدر کو بھیج دی گئی ہے۔
وزارت پارلیمانی امور نے بجٹ اجلاس کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورتی نشست میں پبلک سیکٹر ڈوپلپمنٹ پروگرام کا حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پی ایس ڈی پی کے حجم میں 200 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جہاں بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ دستاویزات کی منظوری کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دی تھی، جو اب تبدیل کر دی گئی ہے۔













