بیرسٹر گوہر نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی پر دباؤ کے خلاف خبردار کیا، انتخابی مہم میں رکاوٹ کو پری پول دھاندلی قرار دیا۔
اسکردو: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا ہے کہ ان کی جماعت پر دباؤ بڑھانے سے وہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سسٹم میں رہنے کا فائدہ نہ نظر آئے تو اسمبلیوں اور سینیٹ سے باہر نکلنا پڑے گا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا آئین کے خلاف اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہارے ہوئے امیدوار گلگت بلتستان کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی چار سالہ کارکردگی صرف پی ٹی آئی کو روکنے کی ہے تاکہ الیکشن جیت سکیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جی بی کے خوددار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحاد کی پیشکش کی تھی، لیکن پی ٹی آئی قیادت نے ایم ڈبلیو ایم کے نشان پر حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مبینہ طور پر بندوق پھسل جانے کے باعث لوگوں کو گولیاں لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔













