خیبرپختونخوا بجٹ پر ناراض حکومتی اراکین نے حمایت سے انکار کر دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ناراض اراکین نے بجٹ کی حمایت سے انکار کر دیا، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض اراکین کا بجٹ پر احتجاج، عمران خان کی مشاورت کا مطالبہ

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ناراض اراکین نے بجٹ کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ اراکین نے عمران خان کی مشاورت کے بغیر بجٹ کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز اراکین کا اہم اجلاس پشاور میں ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کے اہل خانہ سے ملاقات نہ کرانے پر اراکین نے مذمت کی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جب تک عمران خان کی رہائی کے لیے جامع حکمت عملی نہیں اپنائی جاتی، حکومت کے ساتھ تعاون نہیں ہوگا۔ انہوں نے حکومت کو سخت پیغام دیا ہے۔

ناراض اراکین نے علیمہ بی بی اور وزیراعلیٰ کے موقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بجٹ اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت کو اراکین کی حمایت کی ضرورت ہے، جو موجودہ سیاسی حالات میں مشکل دکھائی دیتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں