صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کا اغوا، 40 دن بعد بھی یرغمالی آزاد نہ ہوسکے

قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 کے 17 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 4 ملین ڈالر تاوان طلب کیا، مگر مذاکرات بے نتیجہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کا اغوا، 40 دن بعد بھی یرغمالی آزاد نہ ہوسکے

موغادیشو: (رائیٹ ناؤ نیوز) صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے آئل ٹینکر آنر 25 کو 40 دن گزر چکے ہیں، مگر 10 پاکستانیوں سمیت تمام یرغمالی ابھی تک رہا نہیں ہوسکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس وقت 17 افراد یرغمال بنائے گئے تھے، جن میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صومالی حکومت آئل ٹینکر کے مالک کے ذریعے مذاکرات کر رہی ہے، لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

مذاکرات کے آغاز میں قزاقوں نے 10 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جسے بعد میں بڑھا کر 4 ملین ڈالر کر دیا گیا، تاہم بات چیت ناکام رہی۔

یاد رہے کہ صومالی حکومت نے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے رابطے جاری رکھنے کا یقین دلایا تھا، اور اس سلسلے میں پاکستان کو خط بھی ارسال کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں