امارات کی پاکستانیوں کی بے دخلی کی تردید، قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے

اماراتی حلقوں نے پاکستانیوں کی بے دخلی کی افواہوں کی تردید کردی، کارروائی قانون کے مطابق ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر رپورٹ کے بعد مختلف آراء سامنے آئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امارات کی پاکستانیوں کی بے دخلی کی تردید، قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اماراتی حلقوں نے پاکستانیوں کی بے دخلی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی قانون کے مطابق ہوتی ہے نہ کہ مذہب یا نسل کی بنیاد پر۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں ہیں۔ تاہم اماراتی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔ اماراتی سوشل میڈیا مبصرین نے فرقہ وارانہ پہلو کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی پاکستانی پر کارروائی ہوئی تو وہ قوانین یا ویزا شرائط کی خلاف ورزی پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی بنیادوں پر کارروائی ممکن نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امارات میں تقریباً 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ یہ ملک پاکستان کا اہم معاشی اور سفارتی شراکت دار بھی ہے۔

واضح رہے کہ عرب امارات مختلف مذاہب کے لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ سماجی ہم آہنگی یہاں ترجیحی بنیادوں پر ہے۔ بعض مبصرین نے چیلنج کیا کہ ناانصافی کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں