ایران کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے سے انکار، امریکا پر معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ناقابل اعتبار رویے کے باعث معاہدے تک پہنچنا مشکل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا افزودہ یورینیم حوالے کرنے سے انکار، امریکا پر معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک کے حوالے نہیں کرے گا۔

ابراہیم عزیزی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مذاکرات میں ناقابل اعتبار فریق رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو معاہدے تک پہنچنا مشکل ہوگا۔

ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ علی باقری نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بننے سے روکنا ضروری ہے۔

یہ معاملہ خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کئی بار عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں، لیکن اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔

دیگر متعلقہ خبریں