آیت اللہ علی خامنه ای کی نماز جنازہ سے متعلق برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ

برطانوی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی، تاہم خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

اخبار کے مطابق یہ نماز جنازہ جمعرات کو انتہائی سکیورٹی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور چند سرکاری عہدے دار بھی موجود تھے۔

تاہم، برطانوی اخبار کی اس خبر کی دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایران کی جانب سے بھی فی الحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ خبر اس لیے اہمیت رکھتی ہے کہ اگر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ ایران میں ایک بڑے سیاسی اور عوامی ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے دوران اپنے چند اہل خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔ اس حملے میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز بھی شہید ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں